بات کو
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - کہنے کو، برائے نام۔ کوئی دن رات کو نہیں ملتا آدمی بات کو نہیں ملتا ( ١٩٠٥ء، یادگار داغ، ١٣٩ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم 'بات' کے ساتھ حرف جار 'کو' لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩٠٥ء میں "یادگار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔